جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بیٹے کی تیمور سے حیرت انگیز مشابہت پرآخر کار سنی لیون بول پڑیں

datetime 22  جولائی  2019 |

ممبئی (این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے بیٹے اشر کا موازنہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان سے کیے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمورعلی خان بھارت کا سب سے زیادہ مقبول بچہ ہے۔

جس نے دنیا میں آنے کے بعد سے ہی میڈیا پر تہلکہ مچارکھا ہے۔ تیمور جیسی شہرت کسی بچے کوتو کیا کسی سپر اسٹار کو بھی بڑی جدوجہد کے بعد نصیب ہوتی ہے۔ اب تک تو تیمور ہی بالی ووڈ کا لاڈلہ بچہ تھا لیکن اب میڈیا میں سنی لیون کے بیٹے اشر کا موازنہ تیمور سے کیا جارہا ہے۔چند روز قبل سنی لیون کی ایک تصویر میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بیٹے اشر کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں، یہ تصویر منظرعام پر آنے کے بعد گویا سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، وجہ تھی اشر کی تیمور سے بے انتہا مشابہت۔ بہت سارے لوگ تو دونوں بچوں میں فرق ہی نہیں کرپائے۔ ایک صارفین نے اپنی حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا ایک پل کے لیے تو میں نے سوچا سنی لیون شاید تیمور کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں۔اداکارہ سنی لیون سے جب تیمور اور اشر کی مشابہت اور سوشل میڈیا پر دونوں بچوں کا موازنہ کیے جانے پر بات کی گئی تو انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہاں مجھے معلوم ہے سوشل میڈیا پر دونوں کا موازنہ کیا جارہا ہے۔سنی لیون نے دونوں بچوں کی تعریف کی اور دونوں کی بے انتہا مشابہت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اشر کا چھوٹا سا گولو چہرہ ہے اور تیمور کا چہرہ بھی ایسا ہی ہے۔ سوشل میڈیا وہی کرے گا جو اسے کرنا ہوگا، تیمور بہت پیارا بچہ ہے اور اشر بھی قابل ستائش ہے۔واضح رہے کہ سنی لیون کے تین بچے ایک بیٹی نشا اور دو جڑواں بیٹے اشر اورنواہ ہیں۔ نشا کو سنی اور ان کے شوہر نے گود لیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…