واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں اپنی ایک تقریر میں کم سے کم بیس بار جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔امریکی ٹی وی نے ٹرمپ کے دور صدارت میں ان کی دوسری سب سے طولانی تقریرکا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ شمالی کیرولینا میں ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی کم سے کم بیس بارجھوٹ بولا ہے۔امریکی ٹی وی نے داخلی اور غیرملکی مسائل کے بارے میں ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ کے سلسلے میں فیکٹ چیکر کے نام سے ایک خصوصی
پیج بنایا ہے جس میں اس نے ٹرمپ کے دعؤوں اور جھوٹ کا جائزہ لیا ہے۔امریکی ٹی وی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں لکھا کہ ٹرمپ ہر چوبیس گھنٹے میں بیس بار جھوٹ بولتے ہیں۔تجزیہ نگاروں نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ ٹرمپ 2020کے صدارتی انتخابات میں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعووں کی ساری حدیں پار کردیں گے۔ ٹرمپ کے جھوٹ اور ان کے بے ادبانہ روئیے کی وجہ سے امریکا کے بہت سے سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ملک کا صدر نہیں بننا چاہئے۔