اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار میں آئے 11 ماہ ہو گئے اور ان11 ماہ میں پاکستانی پاسپورٹ 106 ویں نمبر پر چلا گیا۔ہینلے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ نے 106ویں پوزیشن حاصل کی جس کے حامل افراد 30 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔ عالمی ادارے ہینلے کی جانب سے دنیا کے 108 ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی
جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ فہرست میں پہلی پوزیشن پر رہے جس کے شہری 189 ممالک اور شہروں کا ویزہ یا پھر ائیرپورٹ پر ہی حکام سے قیام کی اجازت لے سکتے ہیں۔اس رپورٹ پر پاکستانیوں نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ ان کے وہ دعوے اور وعدے کہاں گئے جو انہوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کئے تھے ۔