افغانستان : غزنی شہر کار بم دھماکے سے گونج اٹھا ،ایک شخص ہلاک، 18شدید زخمی

7  جولائی  2019

کابل (این این آئی) افغانستان کے شہر غزنی کار بم دھماکے سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 18 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔افغانستان کا شہر غزنی 2 روز کے دوران 2 بم دھماکوں کا نشانہ بن گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والے دھماکے میں حملہ آوروں نے افغان انٹیلی جنس

ادارے کو ٹارگٹ کیا، بم انٹیلی جنس عمارت کے سامنے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ دفتر سکیورٹی کیلئے سپاہیوں کی بڑی تعداد تعینات تھی جو بم دھماکے کا براہ راست نشانہ بنی۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی غزنی میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…