ہرارے (نیوز ڈیسک ) زمبابوے کی ٹیم میں شامل سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آل راو¿نڈر سکندر رضا کو پاکستان میں کرکٹ دیوانوں کی جانب سے بھرپور محبت دئیے جانے کی یادیں ستانے لگیں۔ زمبابوے کی جانب سے بطور آل راو¿نڈر کھیلنے والے پاکستانی نڑاد سکندر رضا نے دورہ پاکستان پر نہایت خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنا پیار پاکستانی شائقین کرکٹ نے دیا وہ دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا۔ دہشتگردی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل ٹیم میں پریشانی پائی جا رہی تھی لیکن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پاکستان میں قیام کا بھرپور مزہ آیا۔ پاکستانی نڑاد زمبابوین پلیئر نے مزید کہا کہ انہیں پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ دیوانے یکساں طور پر سراہتے اور پیار کرتے ہیں، جس پر وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ دیوانوں نے دورہ زمبابوے کے دوران مہمان ٹیم کا جس طرح استقبال کیا یہ قوم کی کرکٹ کیساتھ محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
محبت تا ابد
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں طویل چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
سوزوکی نے صارفین کیلئے نئی اسکیم لانچ کر دی
-
کینسر کا خطرہ کن بلڈ گروپ والوں کو زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین کا تشویشناک انکشاف سامنے آگیا
-
تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعم...
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
حکومت نے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
-
سونے کی قیمت میں ریکارڈکمی، شہریوں نے زیورات بیچنا شروع کردیے،دبئی گولڈ سوک میں لمبی قطاریں
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
-
3روز میں فی تولہ سونا 82ہزار500روپے سستا















































