اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

چین کے بعدامریکا اور بھارت کی تجارتی جنگ بھی شدت اختیار کرگئی،بھارت نے جواباً دھماکہ خیز اقدام،امریکہ ششدر

datetime 29  جون‬‮  2019 |

نئی دلی(این این آئی) ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پر تناؤ کے شکار بھارت نے جواباً 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے امریکا کے بادام، اخروٹ اور سیب سمیت 28 درآمدی اشیاء  پر ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس کی شرح پر اضافہ کردیا،

بھارت کیلی فورنیا کے بادام اور واشنگٹن کے سیبوں کی دنیا بھر میں دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے درآمد ہونے والی 28 اشیاء پر ڈیوٹی ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پہلی فہرست میں 29 اشیاء  تھیں تاہم بعد میں کیکڑے کی ایک قسم کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی مراعات کی حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ یکم جون کو امریکا نے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی حیثیت کو ختم کردیا تھا جس پر بھارت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس بھی اسی تناظر میں عائد کیا گیا ہے۔  ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پر تناؤ کے شکار بھارت نے جواباً 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے امریکا کے بادام، اخروٹ اور سیب سمیت 28 درآمدی اشیاء  پر ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس کی شرح پر اضافہ کردیا، بھارت کیلی فورنیا کے بادام اور واشنگٹن کے سیبوں کی دنیا بھر میں دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…