اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ایران نے امریکی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا، گرائے گئے امریکی ڈرون کا ملبہ پوری دنیا کے سامنے پیش

datetime 22  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) ایران کی جانب سے امریکا کے گرائے گئے ڈرون کا ملبہ دنیا کے سامنے پیش کر دیاگیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں امریکی نیوی کےڈرون کا ملبہ دکھایا گیا۔ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ڈرون گرائے جانے کے وقت بین الاقوامی پانیوں پر اڑ رہا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا حکم 10 منٹ پہلے اس لیے واپس لے لیا تھا کیونکہ اس حملے میں 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ تھا، اور ایک بے نام ڈرون کے بدلے 150 لوگوں کی جان نہیں لی جاسکتی۔ٹوئٹر پر ایران پر حملہ نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سابق صدر اوبامہ نے انتہائی عجلت میں ایران کے ساتھ انتہائی خوفناک ڈیل کی۔ اوبامہ نے ایران کو 150 ارب ڈالر دیے جن میں سے ایک اعشاریہ 8 ارب ڈالر کیش شامل تھا، ایران اس وقت سخت مشکل میں تھا لیکن اوبامہ نے انہیں بیل آئوٹ پیکج دے دیا اور ایٹمی ہتھیاروں کیلئے محفوظ راستہ فراہم کردیا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ ڈیل ملنے کے باوجود ایران نے شکریہ ادا کرنے کے بجائے ’مرگ بر امریکہ‘ کا نعرہ لگایا جس کے باعث میں نے ڈیل منسوخ کردی کیونکہ اس ڈیل کی کانگریس سے بھی منظوری نہیں لی گئی تھی۔ ڈیل کی منسوخی کے بعد ہم نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج میری صدارت کا دور شروع ہونے کے مقابلے میں انتہائی کمزور قوم ہیں، پہلے وہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں پنگے لے رہے تھے لیکن اب ان کے آگے بندھ باندھ دیا گیا ہے۔ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے عالمی پانیوں کے اوپر پرواز کرنے والا امریکہ کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔

اس کے جواب میں ہم گزشتہ رات ایران کے تین مختلف مقامات پر حملہ کرنے والے تھے لیکن جب میں نے پوچھا کہ کتنے لوگ مریں گے تو ایک جنرل نے کہا کہ اس حملے میں 150 لوگ مارے جائیں گے جس کی وجہ سے میں نے 10 منٹ پہلے حملہ رکوادیا۔ کیونکہ 150 لوگوں کی زندگی ایک بے نام ڈرون کا بدل نہیں ہوسکتی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران سے بدلہ لینے کیلئے جلدی میں نہیں ہیں، امریکہ کی آرمی کی تشکیلِ نو کی جاچکی ہے اور وہ کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے، امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ایران پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ ایران نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کیلئے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…