اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی۔ درائع کے مطابق اب 40 ہزار کا انعامی بانڈ خریدار کے نام رجسٹرڈ کرانا لازمی ہوگا۔ای سی سی نے متعدد سرکاری اداروں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی ضمنی گرانٹس کیلئے 97 تجاویز پیش کی گئیں،اجلاس میں گندم کے دستیاب ذخائر کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔