جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے خلاف میچ سے قبل رات کو سرفراز احمد کیا کرتے رہے؟ سرفراز احمد کوچ اور چیف سلیکٹر سے کس بات پر بضد تھے؟

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھارت کے خلاف اہم ترین میچ کے دوران جمائیاں لینے کی وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ کے میچ میں شکست کے بعد سے قومی ٹیم میں اختلافات کی مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد بھارت کیخلاف کھلائی جانے والی ٹیم سے خوش نہیں تھے۔

سرفراز احمد قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک اور عماد وسیم کو بھارت کیخلاف میچ میں موقع دینے کے حق میں نہیں تھے اور ان کی جگہ محمد حسنین اور آصف علی کو کھلا نا چاہتے تھے تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق شعیب ملک اور عماد وسیم کو بھارت کیخلاف میچ کھلوانے کے حق میں تھے۔ اسی باعث میچ سے قبل رات کو قومی ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے درمیان طویل بحث ہوئی اور سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پوری رات جاگنے کے باعث سرفراز احمد میچ کے دورا ن جمائیاں لیتے نظر آئے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی اور پاکستان بری طرح میچ ہار گیا، میچ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیر سپاٹے کرتے رہے اور نیند بھی پوری نہیں کی تھی،کچھ کھلاڑی بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے سیر سپاٹے اور پارٹی کرتے رہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض اور ثانیہ مرزا رات گئے تک شیشہ بار میں موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…