بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گروپ بندی کے معاملے پر سرفراز کی آنکھیں بند ہیں تو قیادت کے قابل نہیں،معین خان

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے کہاہے کہ اگر ٹیم میں گروپ بندی کے معاملے پر سرفراز احمد کی آنکھیں بند ہیں تو وہ قیادت کے قابل نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی بھارت کے خلاف شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں پھٹ پڑے تھے اور انہوں نے کسی کھلاڑی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا تھا کہ اگر کچھ برا ہوا تو میرے ساتھ اور بھی بہت سے لوگ جائیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ورلڈکپ میں ابھی ہمارے چار میچز باقی ہیں، ہم ورلڈ کپ سے ابھی باہر نہیں ہوئے، اگلے میچز میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا متحد

ہو کر کھیلنا ضروری ہے۔معین خان نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ میں بھی پہلے ہم ہارے تھے اور پھر جیتے تھے، تاریخ کو دہرانے کیلئے لڑکوں میں جذبہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان وسیم اکرم بھی انگلینڈ میں ہی موجود ہیں، وہ قومی ٹیم کو بہترین گائیڈ لائن دے سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ ان ہی لڑکوں نے ہمیں چیمپیئن بنایا ہے اور اب بھی ان پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔سابق کپتان کا ٹیم میں گروپ بندی کے حوالے سے خبروں پر بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ گروپ بندی کے معاملے پر اگر سرفراز کی آنکھیں بند ہیں تو وہ قیادت کے قابل نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…