پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مریم صفدر کی بے تابی اور پریشانی کا احساس ہے،وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فردوس عاشق ا عوان نے مریم نواز کو سزا یافتہ بے نامی دار راج کماری کہتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا‎

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کے بیان کے ردعمل میں مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ”سزا یافتہ بے نامی دار راج کماری نے کنیزوں کے جھرمٹ میں وزیراعظم پاکستان کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرکے شہنشائیت کے خاتمے کی آہ و بکاکی، ہمیں مریم صفدر کی بے تابی اور پریشانی کا احساس ہے، وزیراعظم کی زیرنگرانی میں بننے والا کمیشن ان کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کرے گا۔“

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کا عوام کے مسائل سے دور دور کا واسطہ نہیں،آج ان کی شہنشاہیت کا دور نہیں،عدالت میں ثابت ہوا شریف خاندان نسل درنسل لٹیرا ہے، نوازشریف نے قوم کی بجائے صرف اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچا، وزیراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کرپشن زدہ چہرہ ضرور دیکھیں۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر کا عوام کے مسائل سے دور دور کا واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر سمجھے کہ آج انکی شہنشاہیت کا دور نہیں ہے،نوازشریف عدالت کے اندر جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں ثابت ہوا کہ شریف خاندان نسل درنسل لٹیرا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ان کی چوری بے نقاب کرنے کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کا اعلان ہوتے ہی ان کی چیخیں آسمان کو بلند ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان نے 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، نوازشریف نے قوم کی بجائے صرف اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچا۔انہوں نے کہا کہ ان کو جواب دینا ہوگا کہ رائیونڈ کا محل اور بیرون ملک اثاثے کیسے بنے؟،صرف سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خاندان ہی کے اثاثوں میں 85 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے مسیحا ہیں،عمران خان قوم کو ان کی نسل در نسل غلامی سے نجات دلانے کا جہاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کو مضبوط بنانا ترجیح ہے،قانون آزاد ہوتے ہی طاقتور کرپٹ خاندان جیل کے اندر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کرپشن زدہ چہرہ ضرور دیکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…