جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد اگلا نمبر شاہد خاقان عباسی کا۔۔! جلد گرفتار ہو جائیں گے،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 12  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)  سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک اور اہم اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا اب اگلا نمبر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہے اور وہ جلد گرفتار ہو جائیں گے۔فیصل واوڈا نے مزید بتایا کہ ایل این جی کیس میں ہمارے پاس شاہد خاقان عباسی کے خلاف بہت سے اہم ثبوت موجود ہیں

جسے ہم بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا تھا جب کہ آج لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر حکومت اور نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے اور دونوں جماعتیں نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…