ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف جانے اور قرضے لینے پر جس نے خود کشی کرنی تھی وہ آج کیا کر رہا ہے؟ خواجہ آصف حکومت پر برس پڑے

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور (ن )لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے وفاقی بجٹ 2019-20 پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٓئی ایم ایف جانے اور قرضے لینے پر جس نے خود کشی کرنی تھی وہ ڈیسک بجا رہا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے وزیر مملکت حماد اظہر کی بجٹ تقریر اور وزیراعظم عمران خان ایوان میں موجودگی کی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے ان تصاویر پر پیغام میں لکھا کہ وزیر مملکت کو بجٹ پڑھنے کیلئے جس آئی ایم ایف کے نمائندے نے تیار کیا وہ ساتھ بیٹھا پہرہ دے رہا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے اور قرضے لینے پر جس نے خود کشی کرنی تھی وہ ڈیسک بجا رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال ’ آپ کے خیال میں موجودہ بجٹ سے کس طبقے کو فائدہ پہنچنے کا امکا ن ہے؟خواجہ آصف نے اس کے جواب میں کہا کہ سارے مرگئے، غریب بالکل مرگیا،مڈل کلاس 4 سانس لے کر مرجائے گا،امیر کچھ دن کڈ (نکال) جائے گا۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…