پورٹ آف سپین (نیوزڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کیریبین پریمیئر لیگ سیزن 2015ء کیلئے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ اسٹیل کی آنکھوں کا تارا بن گئے ۔ ہیڈ کوچ سائمن ہیلموٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی کی موجودگی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا باعث سکتی ہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ فرنچائز ایک بھی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور اس مرتبہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں پر اس کا تکیہ ہے جن میں جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جیک کیلس ، یوآن بوتھا، پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل اور آسٹریلیا کے کیمرون ڈیل پورٹ شامل ہیں ۔ سائمن ہیلموٹ کو یقین ہے کہ چاروں غیر ملکی کھلاڑی میچ ونر ز ہیں اورکیریبین پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن میں بنیادی کردار ادا کریں گے ۔ چھ فرنچائز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ بیس جون سے چھبیس جولائی تک کھیلا جائے گا۔ سائمن ہیلموٹ کا کہنا ہے کہ کامران اکمل متحرک ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں۔ وہ وکٹوں کے عقب میں بھی پھرتی کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں لہٰذا ان کی خدمات ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں