اسلام آباد(آن لائن) جاسوسی کے الزام میں سزا پانے والے 2 فوجی افسران لیفیٹنٹ جنرل (ر) جاوید اقبال اور بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو جیل منتقل کر دیا گیاہے یہ افسران مقدمے کی سماعت کے دوران زیر حراست رہے لہذا سوشل میڈیا پر ان کے بیرون ملک ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق جاسوسی کے الزام میں سزا پانے والے 2 فوجی افسران لیفیٹنٹ جنرل (ر) جاوید اقبال اور بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو
جیل منتقل کر دیا گیاہے،یہ افسران مقدمے کی سماعت کے دوران زیر حراست رہے لہذا سوشل میڈیا پر ان کے بیرون ملک ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ملٹری کورٹ نے لیفیٹنٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی ہے جس کی توثیق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کر دی ہے، سزا یافتہ افسران پر جاسوسی اور قومی سلامتی کے راز افشا کرنے کے الزامات تھے۔