بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

  پاک بھارت   وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز ،بڑی پیش رفت

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور بھارت نے کرغستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران  دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز کردئیے۔ آئندہ ماہ کرغستان کے شہر بشکک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک نے بیک ڈور ڈپلومیسی تیز کردی ہے۔ انتہائی اہم سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے مابین ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم آپس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن اامان کیلئے بات چیت کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک نے سفارتی سطح پر رابطے تیز کردیے ہیں۔عمران خان گزشتہ سال جولائی 2018ء میں منصب سنبھالنے کے بعد پہلا مرتبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرینگے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندمودی کو جنوبی ایشیاء میں امن وامان او ر سیکیورٹی کیلئے ملکر تعاون کرنے کی پیش کش کی تھی، اور پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے سکھ یاتریوں کیلئے کرتاپور راہداری منصوبے کا آغا ز بھی کیا جس کے لیے دونوں ممالک نے کام شروع کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی تھی۔ توقع ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے سربراہان کی ملاقات کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…