جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی ایم کی سوشل میڈیا پر مہم ۔۔۔!!! بھارت اور افغانستان کے فنکاروںسمیت 3این جی او ز متحرک مہم کیلئے باقاعدہ فنڈنگ کے ثبوت ہاتھ لگ گئے

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ کی سوشل میڈیا پر جاری مہم کے لیے بھارتی اور افغان فنکاروں کے ساتھ ساتھ تین مختلف قسم کی غیر ملکی این جی اوز بھی متحرک ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی ایم، محسن داوڑ ،علی وزیر اور منظور پشتین کے حق میں مہم کے لیے باقاعدہ را، این ڈی ایس، 3 غیر ملکی این جی اوز، 3 غیر ملکی

خفیہ ایجنسیوں کی فنڈنگ کے حوالے سے اہم شواہد سامنے آ گئے ،پاکستان کے اندر بھی پی ٹی ایم اور ان کے رہنمائوں کی سوشل میڈیا مہم کے لیے باقاعدہ سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ہاؤسز کے ساتھ ساتھ 12 صحافیوں کو بھی غیر ملکی این جی اوز کے ذریعے استعمال کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔جبکہ بھارتی فنکاروں میں شرلین چوپڑا،سنی دیول، اشوک کمار، رشی کپور بھی اس مہم میں شامل ہیں ان کے سوشل میڈیا پیجز پر محسن داوڑ اور دیگر پی ٹی ایم رہنماؤں کی تصاویر لگا کر ان کی حمایت میں باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ، اسی طرح بھارت کے اندر 3 بڑے میڈیا ہاؤسز جیسے انڈیا ٹو ڈے ، اب تک نیوز انڈیا اور انڈیا ٹی وی کو بھی اس حوالے سے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور اس پر علی وزیر، منظور پشتین اور گلالئی اسماعیل کی پریس کانفرنس، ان کے بیانات ٹاپ سٹوریز میں چلائے جا رہے ہیں ۔افغانستان کے اندر ٹوٹل ان کا میڈیا اور فنکار کھل کر ان کی سپورٹ کر رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے اندر تین بھارتی قونصلیٹ ایسے ہیں جہاں بھارتی کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور این ڈی ایس کا مشترکہ سیل بنا ہوا ہے جس کا کام صرف پی ٹی ایم اور ان کے افراد کو فنڈنگ اور دیگر معاملات میں سپورٹ کرنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسی ونگ نے پی ٹی ایم کے کچھ رہنماؤں اور ہربیار مری سمیت بلوچستان کے کچھ افراد میں ملاقاتیں بھی کروائیں اور یورپ کے دو ممالک کے اندر بھی ہر بیار مری کی مدد سے مختلف این جی اوز کے ذریعے ان کے لئے مہم چل رہی ہے ۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ لندن میں متحدہ بانی کے ساتھ پی ٹی ایم کے کچھ رہنماؤں کی ملاقات کروائی گئی جس میں بہت سے معاملات طے کئے گئے تھے۔ اسی لئے ایم کیو ایم لندن کا میڈیا سیل بھی ان کے لیے کام کر رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…