دہلی(آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں کو ہراساں کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں سے بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی
اور کئی مہمانوں کو ہائی کمیشن جانے سے روک دیا گیا۔ پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حرکت پر بھارتی حکومت سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن آنیوالے مہمانوں کوہراساں کیا گیا تھا۔