اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کاملائیشیا کی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا میں سزا کی مدت پوری ہونے پر رہائی پانےوالے 320 پاکستانی قیدی براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث ملائیشیا میں پھنس گئے تھے جس پر حکومت نے ملائیشیا میں پاکستانی قیدیوں کی
واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستانیوں کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے واپس لایا جائے گا،پاکستانی قیدیوں کی اکثریت ویزا مدت ختم ہونے کے باعث قید تھی،قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز320 پاکستانیوں کو لیکر کل اسلام آباد پہنچے گی ۔یاد رہے ملائیشیا اور پاکستان میں براہ راست پروازیں فروری سے بند ہیں ۔