سپریم کورٹ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای کورٹس سسٹم کا آغاز ،پہلے ہی روز سائلین کے کتنے پیسے بچ گئے؟حیران کن انکشاف

27  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای کورٹس سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ پیر کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ای کورٹ مقدمے کی سماعت کیا آغاز کیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ ایک بڑا قدم ہے، ای کورٹ سے کم خرچ سے فوری انصاف ممکن ہو سکے گا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی سپریم کورٹ میں ہی ای کورٹ سسٹم کا پہلی مرتبہ آغاز ہوا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ای کورٹ سے سائلین پر مالی بوجھ بھی نہیں پڑیگا۔ چیف جسٹس نے آئی ٹی کمیٹی کے ممبران جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مشیر عالم کو خراج تحسین پیش کیا ۔چیف جسٹس نے نادرا چیئرمین اور ڈی جی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ای کورٹ کے تحت پہلے مقدمے کے آغاز میں ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی سے وکلا نے دلائل کا آغاز کیا ۔بعد ازاں سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے چیف جسٹس کو ویڈیو لنک سے مبارکباد دی ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ پہلے ہی روز ای کورٹس سے سائلین کے پچیس لاکھ روپے بچ گئے،کراچی سے وکلاء اسلام آباد آتے تو فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرتے۔چیف جسٹس نے کہاکہ کراچی سے آنے والے وکلاء اور سائلیں کی ٹرانسپورٹ پر اخراجات آتے۔چیف جسٹس نے کہاکہ سستے اور بروقت انصاف کیلئے وکلاء کا تعاون مطلوب ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ روز سوچتے ہیں انصاف کے سائلین کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ سستا اور بروقت انصاف ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…