اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن قاری عبدالرشید نے کہا ہے کہ وزرات سائنس وٹیکنالوجی کا بنایا گیا قمری کیلنڈر کونسل کو موصول ہو گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس جلد بلاکر قمری کیلنڈر پر غور کیا جائے گا،ملک بھر میں ایک دن عید منانے کیلئے نجی رویت ہلال کمیٹیاں کو ختم کرنا ہوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ چاند کی
رویت کیلئے چاند کو آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے، قمری کیلنڈر میں چاند کی عمر تو بتائی جا سکتی ہے مگر رویت نہیں۔قاری عبدالرشید نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں قمری کیلنڈر پر غور کیا جائیگا اور اس حوالے سے سفارشات مرتب کرکے حکومت کو ارسال کردی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں قاری عبدالرشید نے کہا کہ ملک بھر میں ایک دن عید منانے کیلئے نجی رویت ہلال کمیٹیاں کو ختم کرنا ہوں گی۔