چارسدہ( آن لائن ) علی جان کلے میں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایف سی سپرنٹنڈنٹ کو اس کے 2 بھائیوں سمیت قتل کردیا۔چارسدہ کے تھانہ عمر زئی کی حدود میں واقع علاقے علی جان کلے میں نامعلوم افراد نے گھر سے متصل حجرے میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین بھائی تھے اور ان کی شناخت شبیر، سجاد اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ شبیر ایف سی سپرنٹنڈنٹ، سجاد پولیس اہلکار اور کاشف کاروبار کرتا تھا، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ تہرے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے جاری ہیں۔