جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

 نواز شریف  کی جانب سے  چیئر مین  نیب کو اربوں روپے کی مبینہ آفر،شہباز شریف  کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 25  مئی‬‮  2019 |

لندن(آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف  کی جانب سے  چیئر مین  نیب کو آفر کی بات غلط  ہے ہم نے اربوں  روپے دینے کی کوئی بات نہیں کی چیئر مین نیب کے استعفیٰ  سے متعلق ملک احمد خان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے میڈیا  سے گفتگوکرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک سے اندھیروں  کا خاتمہ کیا

جبکہ اس وقت  20 20, گھنٹے لوڈ شیڈنگ  جا ری تھی،  2013  کے الیکشن  کے بعد پاکستان  میں سیاسی  افراتفری  تھی، میں  نے ا پنی زندگی  میں اتنا  جھوٹ  بولنے والا وزیراعظم نہیں  دیکھا  وہ  ان  پرست ہیں ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر  اشی جن پنگ کا دورہ  ملتوی ہوا  جس سے پاکستان کو نقصان  ہوا  ہم نے تمام  ترمشکلات  کے  باوجود 11  ہزار میگا واٹ   بجلی کے منصوبے  لگائے اور چلائے،  اگر اب لوڈشیڈنگ  ہو رہی ہے تو اس کاذمہ دار  ہمیں نہ ٹھہرایا جائے ملک میں بد ترین  مہنگائی  اور بے روز گاری  سے لوگوں کی زندگی  اجیرن ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ  انتخابات  کے فوری  بعد عمران خان کنٹینر پر چڑھ گئے  اور 7 مہینے  برباد کر دیئے  آج پاکستانی  سرمایہ کار بھی  پیسہ لگانے کوتیار نہیں ہیں تو باہر سے  کون  سرمایہ کار آئے گا۔  شہباز شریف  نے کہا کہ عید  کے بعد سیاسی  جماعتیں  اکھٹی ہوں گی اور مشاورت  سے فیصلہ کیا جائے گا۔ میں چیئر مین نیب سے آج  تک نہیں ملا ہماری جانب سے براہ راست  یا بلا واسطہ  کسی ذریعے  سے اربوں ر وپے دینے کی کوئی بات نہیں  کی   نواز شریف  کی جانب سے چیئر مین  نیب کو آفر کی بات بالکل غلط  ہے ملک احمد خان کا چیئر مین نیب کے استعفے  کا مطالبہ  ان کی ذاتی رائے ہے۔  شہباز شریف  نے کہا کہ میرا  کینسر کا مرض  بالکل ختم ہو چکا ہے میں اپنے  ریگولر چیک اپ  کے لئے آیا ہوں  میری نیب کی قید  میں طبعیت  خراب ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…