نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ !

24  مئی‬‮  2019

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے جن میں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،اطلاعات کے مطابق پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا،مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق

دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق مسجد میں دھماکے کے وقت پچاس سے زائد افراد موجود تھے اور دھماکے تقریباً ایک بجے کے قریب ہوا ۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پرپہنچیں اور دھماکے سے متاثر ہونے والے نمازیوں کو ہسپتال منتقل کیازخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے سینئر اہلکار کے مطابق جمعہ کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی الرٹ تھی، شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکارتعینات کئے گئے تھے ،مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات تھے۔شہربھر میں کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی کے علاوہ ایف سی کی پٹرولنگ بھی جاری رہی۔نماز جمعہ کے دوران ایس ایچ اوزکو گشت جبکہ ایس پیز کو سرکل میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…