اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نریندر مودی سنگل میجارٹی کے ساتھ دوسری بار انڈیا کے وزیراعظم منتخب ہو گئے،کیا اب واقعی مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا؟کیا عمران خان کی بات سچ ثابت ہوجائے گی؟ہم بھارت سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نریندر مودی سنگل میجارٹی کے ساتھ دوسری بار انڈیا کے وزیراعظم منتخب ہو گئے‘ یہ بھارتی تاریخ میں پانچ سال پورے کرنے کے بعد دوسری بار منتخب ہونے والے چوتھے وزیراعظم ہیں‘ مودی نے اپنی فتح کا کریڈٹ اپنے ورکرز کو دیا،

آپ جمہوریت کی خوبصورتی ملاحظہ کیجئے اپوزیشن نے مودی کے خلاف کانٹے دار مقابلہ کیا لیکن آج جب نتائج آئے تو راہول گاندھی نے کہا کھلے دل کے ساتھ اپنی ہار بھی تسلیم کی اور مخالف کو مبارکباد بھی پیش کی، یہ ہوتا ہے سسٹم‘ یہ ہوتے ہیں ادارے اور یہ ہوتی ہے ان اداروں کی کریڈیبلٹی‘ ہم انڈیا اور انڈیا ہمیں اپنا دشمن سمجھتا ہے لیکن انسان اگر کسی سے سیکھ سکتا ہے تو وہ اس کا دشمن ہوتا ہے‘ ہم انڈیا سے کم سے کم دل کا یہ کھلا پن‘ جمہوریت کا یہ تسلسل اور اداروں کا یہ احترام ضرور سیکھ سکتے ہیں‘ یہ ہوگا تو ملک آگے چلے گا ورنہ ہم اسی طرح ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے چلتے رہیں گے‘ آپ کو یاد ہو گا عمران خان نے9 اپریل کو غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا‘ اگر انڈیا کے انتخابات میں مودی پھر سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو امن مذاکرات بحال ہونے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے‘ مودی دوسری بار وزیراعظم بن چکے ہیں‘ کیا اب واقعی مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈروں نے آج وزیراعظم کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، حکومت کو ابھی صرف نو ماہ ہوئے ہیں‘ اپوزیشن نے صرف نو ماہ میں حکومت کی ناکامی کا فیصلہ کیسے کر لیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…