اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے دس سالہ بچی فرشتہ کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ اعلٰی پولیس افسران کی سرزنش، ڈی ایس پی معطل، ایس پی کو اوایس ڈی بنادیا گیا۔ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو بروقت گرفتار نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم
عمران خان نے دس سالہ بچی فرشتہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اعلٰی پولیس افسران کی سخت سرزنش کی ہے۔ وزیر اعظم کے نوٹس پر ڈی ایس پی عابد کو معطلی جبکہ ایس پی عمرخان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ وزیر اعظم نے غفلت کے مرتکب پولیس اہلکارو کی تاخیر سے گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی ہے۔