قوم کو آج تین معاشی خوش خبریاں ملیں، یہ تین خوشخبریاں کون سی ہیں؟ اگر یہ کام ہو گیا تو ہماری اکانومی پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی؟ اپوزیشن‘ نیب اور چیئرمین نیب پر اتنی چڑھائی کیوں کر رہی ہے اور کیا معیشت ٹیک آف کرے گی یا پھر حالات مزید خراب ہو جائیں گے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

22  مئی‬‮  2019

ابتری‘ بے چینی اور بری خبروں کے طویل بازار کے بعد قوم کو آج تین معاشی خوش خبریاں ملیں گو یہ خوش خبریاں حبس کے موسم میں لو کی طرح ہیں لیکن یہ اس کے باوجود نعمت سے کم نہیں ہیں‘ آج کی پہلی خوش خبری‘سٹاک ایکس چینج میں گیارہ سو 95 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا‘ سٹاک ایکس چینج چار فروری 2019ء سے گراوٹ کا شکار چلی آ رہی ہے‘

یہ کل تکمجموعی طور پر 8 ہزار360 پوائنٹس نیچے آ چکی تھی لیکن آج اس نے اچانک ٹیک آف کرنا شروع کر دیا‘ یہ رجحان اگر جاری رہا تو دو ہفتوں میں کم از کم سٹاک ایکس چینج ضرور سٹیبل ہو جائے گی اور یہ بہت اچھی خبر ہے‘ دوسری خبر ڈالر ہے‘ ڈالر مئی کی9 تاریخ سے اوپر جانا شروع ہوا تھا‘ یہ 13دن میں 13 روپے 50 پیسیروپے اوپر چلا گیا‘ یہ کل 155 روپے تک پہنچ گیا تھا‘ یہ آج پہلی بار ایک روپیہ نیچے آیا‘ آج ڈالر کی قیمت 153 روپے ہے اور یہ بھی بہت اچھی خبر ہے اور آج کی تیسری بڑی خوش خبری سعودی عرب پاکستان کو جولائی سے ادھار تیل دینا شروع کر دے گا‘ ہمیں یہ پٹرول تین سال تک ملتا رہے گا‘ ہم ماہانہ اڑھائی سو ملین ڈالر کا پٹرول امپورٹ کرتے ہیں‘یہ رقم سالانہ تین ارب ڈالر ہے‘ یہ رقم ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے‘ ہمیں اگر یہ ریلیف بھی مل گیا تو ہماری اکانومی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی میں ان تینوں خوش خبریوں پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اپوزیشن‘ نیب اور چیئرمین نیب پر اتنی چڑھائی کیوں کر رہی ہے اور کیا معیشت ٹیک آف کرے گی یا پھر حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…