اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا، پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کا تیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اعلیٰ سطح کے رابطے ہونا شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال میں پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل برآمد کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے حکام تیل کی ادھار ادائیگی کا طریقہ کار طے کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سعودیہ اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کی مدد کرچکا ہے ۔