جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے، ورلڈ کپ میں بولنگ کلک کرگئی تو ٹیم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے، معین خان

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان نے کہاہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے، ورلڈ کپ میں بولنگ کلک کرگئی تو ٹیم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر فارم میں ہے، ایسے میں عابد علی کی گنجائش بنانا مشکل ہوجاتا ہے، فخر اور امام بہتر کھلاڑی ہیں، ممکن ہو کہ ٹیم کی خاطر تلخ فیصلہ کرنے پڑ جائے لیکن عابد کے پاس آگے بھی کافی

کرکٹ ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ نے کمال کیا اور ایک نئی امید دی ہے، بولنگ کلک کرگئی تو پاکستانی ٹیم کو کامیابیاں ضرور ملیں گی۔ایک سوال پر معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اس اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا کہ ٹیم کامیابیا ں حاصل کرسکتی ہے اور تمام پلیئرز دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، یہ اعتماد جیت کیلئے اہم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں کسی پلیئر کو وہی کردار ادا کرنا ہوگا جو 27 سال پہلے جاوید میانداد نے ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…