جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

شاہ محمود قریشی ، عمران خان کا خصوصی پیغام لیکر کس ملک روانہ ہوگئے؟ائیر پورٹ پر عوام کیساتھ سیلفیاں

datetime 18  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی )وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے ہیں، شاہ محمود کا کہنا ہے کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق کویت روانگی کیلئے وزیر خارجہ وی آئی پی کی بجائے عام راستے سے امیگریشن کائونٹر پہنچے،جہاں مسافروں نے ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔کویت روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میری

کویتی وزیراعظم، وزیرداخلہ اور ہم منصب سے ملاقاتیں طے شدہ ہیں،امیرکویت سے ملاقات میں انہیں صدرپاکستان کا دعوت نامہ اور وزیراعظم کا خط دونگا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران کویت کے وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات ہو گی اور ان کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے،دورے میں میری کوشش ہوگی کہ کویت اور پاکستان کے درمیان ویزے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…