اسلام آباد(سی پی پی )احتساب عدالت نے جعلی اکا ونٹس کیس میں آصف زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکا ونٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا یونس قدوائی جہاں بھی ہوں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ احتساب عدالت نے تیسری سماعت پر بھی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے جعلی اکا ونٹس کے فلاحی پلاٹس ریفرنس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے،ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے،ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا،نیب ذرائع کا کہناہے کہ اپیل تیار کرلی گئی 27 مئی سے قبل دائر کی جائے گی۔