پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے  وزیر اعظم عمران خان نے مربوط پروگرام ”وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام“کی اصولی منظوری دیدی،تفصیلات جاری

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں موجودہ حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک جامع اورمربوط پروگرام ”وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام“کی اصولی منظوری دیدی۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان ”وزیرِ اعظم کامیاب جوان پروگرام“کے سلسلے میں وزیر اعظم آفس میں منعقد ہونیوالے خصوصی اجلاس کی صدرات کر رہے تھے۔

معاون خصوصی محمد عثمان ڈار کی وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور اس کے تحت نوجوانوں کے لئے  کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ماضی میں کثیر رقوم خرچ کرنے کے باوجود بھی کوئی مربوط اور مناسب حکمت عملی نہ ہونے کے سبب نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے پروگراموں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کی فراہمی، کے علاوہ انہیں ہنر مند بنانے اور انکی تعمیری صلاحیتیوں کو مثبت طور پر برؤے کار لانے کیلئے مختلف پروگراموں کا اجراء کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسٹریٹیجک یوتھ ڈویلپمنٹ روڈمیپ کے تحت نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیا جا چکا ہے نوجوانوں کی ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وزیرِ اعظم یوتھ پلس پورٹل کی مدد سے نوجوانوں سے فیڈ بیک حاصل کیا جائے گا تاکہ جہاں ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کی آراء کو شامل کیا جا سکے وہاں ان کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر پالیسیاں بھی تشکیل دی جائیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس مرتب کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام  کے تحت چالیس سے زائدشعبہ جات کی نشاندہی کی جا چکی ہے جس کے ضمن میں صوبائی اور وفاقی محکموں میں اشتراک کار کا عمل شروع کیا جا چکا ہے تاکہ ان شعبوں میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع کیے جانے والے مختلف پروگرامز میں یوتھ اکنامک ڈویلپمنٹ ایمپاورمنٹ پروگرام،  وزیرِ اعظم گرین یوتھ موومنٹ، پی ایم سٹارٹ اپ پاکستان، انٹرن شپ پروگرام، ہنرمند پروگرام، کامیاب جوان ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام جیسے منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ یونیورسٹیوں اور فنی تعلیم کے اداروں کی جانب سے ہنر مند جوانوں کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ایک ڈیٹا بیس، پرایم منسٹر ایمپلائمنٹ ایکسچینج  پلیٹ فارم، بنایا جائے گا

اور اس پلیٹ فارم کو تمام قومی اداروں سے منسلک کیا جائے گاتاکہ  ان اداروں میں خالی اسامیوں کے بارے میں معلومات میسر آ سکیں اور ہنر مند نوجوانوں کو نو کریوں کی تلاش اور فراہمی میں مدد ملے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاربار کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائیگا۔  وزیر اعظم نے جامع اور مفصل پروگرام تشکیل دینے پر معاون خصوصی محمد عثمان ڈارکی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے اصولی منظوری کے بعد پروگرام کو کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد اس پروگرام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…