جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر بحران ،مافیا کی ایک دن میں 50ارب کی کمائی قیمت بڑھانے میں کون کون ملوث نکلا؟اہم انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر بحران سے ایک دن میں مافیا کو 50 ارب روپے کی کمائی ۔دو اداروں کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی رقم کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ اس میں سابقہ حکومت

سے تعلق رکھنے والے بااثر مافیا ملوث ہےاور کئی بینکرز اور بڑے بزنس ٹائیکون بھی اس مافیا کا حصہ ہے۔گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پہلے 6 بزنس ٹائیکون ،2 بڑے لینڈ مافیاز اور ایک سابقہ حکومت کا چہیتا گروہ جو اس حکومت کے وزراء کے بھی قریب ہے، نے مارکیٹ سے نہ صرف ڈالر اٹھوایابلکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے پلاننگ کے تحت مختلف اسٹاک ایکسچینج میں پراپیگنڈا کیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی۔مارکیٹ سے اچانک ڈالر اٹھوا کر از خود ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیااور اس سے مافیا کو ایک دن میں 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا،اس مافیا نے اب پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ ڈالر کا ریٹ 200روپے تک جائے گا۔یہ افواہ پھیلا کر ڈالر کو مہگنے داموں فروخت کر کے مزید پیسہ کمایا جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حکومت کی اس عرصہ کی کارگردگی میں جو کام بہتر کیے گئے ،بیوروکریسی اور کچھ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے حکومت کے ان اقدامات کی پذیرائی نہیں ہونے دی گئی۔یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت اس وقت 147روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…