لندن (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ میں درخواست دے دی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف علاج کے سلسلے میں ضمانت پر ہیں اور لندن میں اپنے ٹیسٹ کروانے گئے ہوئے ہیں، میاں شہباز شریف نے اپنے کئی بار کے بیانات
میں کہا ہے کہ وہ رواں مالی بجٹ سے پہلے پہلے پاکستان واپس آ جائیں گے لیکن اب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف نے اپنے اوپر بنائے گئے کرپشن کیسز کو بنیاد بنا کر برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ن لیگ کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔