جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی گرفتار

datetime 15  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری

کریک ڈاؤن پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم ‘فلاح انسانیت’ کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ عبدالرحمان مکی عملی طور پر کالعدم جماعت الدعوۃ میں نائب امیر تھے اور وہ اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی مقرر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…