نئی دہلی(نیوزڈیسک)دنیابھرمیں شرمندگی کاسامنا، تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی ارون دھتی رائے نے پلوامہ میں جعلی حملے کا بھانڈہ پھوڑ دیا انہوں نے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملہ ایک جعلی آپریشن تھا جس کے بارے میں بھارتی آرمی چیف پہلے سے جانتے تھے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بھارتی فوج کے سربراہ کا ایک کلب بھی زیر گردش ہے جس میں پلوامہ حملہ سے پہلے صحافی نے ان سے جب سوال کیا کہ کسی حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ”ان کو کرنے دو،
ہم دیکھ لیں گے،اور پھر جب حملہ ہوا تو سب غائب ہوگئے، ارون دھتی رائے نے کشمیر کو پریشر ککر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وہاں زیادہ سے زیادہ نوجوان مسلح جدوجہد میں شریک ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیر میں حقیقی کے ساتھ ساتھ جعلی اور درپردہ دہشت گرد گروپ بھی موجود ہیں اور ان کے مقاصد میں واضح فرق ہے،انہوں نے بھارتی فورسز کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنے کو بھی انتہائی خوفناک عمل قراردیا۔