اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافہ دیکھا گیا۔
ڈالر 143 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہاہے ۔اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا اور یہ 141 روپے 40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے ۔ادھر سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے ۔