ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

صرف میٹرو بس پر کتنے ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے؟ وزیراعظم عمران خان کا حیرت انگیزانکشاف،بڑا اعلان کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہوتے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جاے تاکہ حکومت پر بوجھ کم پڑے،ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے  اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ساتھ صوبائی کابینہ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت  کی۔ کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بارے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس مالی وسائل  محدود ہوتے ہیں اس لئے ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جاے تاکہ حکومت پر بوجھ کم پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی قوت ہماری افرادی قوت ہے،ترقیاتی منصوبوں میں ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں،زارعت کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کے لیے مخصوص پراجیکٹ شروع کیے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ صرف میٹرو بس پر 12ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا۔ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کاروبار کرنے میں آسانی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔ ون-ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…