اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ،5 افراد ہلاک۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی سرحد کے قریب افغان حدود میں لمن کے علاقے میں واقع ایک مکان پر کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے، جس کے
نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مارے جانے والوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے اور اسی گروپ کا کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری بھی ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے۔اس حملے میں کتنے افراد زخمی ہوئے اس بارے میں کوئی اطلاعات سامنے نہیں آسکیں ۔