اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری وزیراعظم عمران خان سے آدھا گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی ، میٹنگ کے دوران میں نے نوٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد واور ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ وزیراعظم کا ملاقات میں کہنا تھا کہ میں اپنے وزیروں اور مشیروں کی
کارگردگی رپورٹ دیکھتا ہوں اگر کہیں کوئی بھی بدعنوانی پکڑی گئی تو رعایت نہیں دو ں گا بلکہ اس وقت اسے گھر بیج دوں گا۔ جس سے میرا رشتہ 30سال کا تھا میں نے اسے بھی نکال دیا ایسی صورت حال میں کس کو بھی معاف نہیں کروں گا ۔ معروف صحافی چوہدر غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر شراب خانہ کھولنے کا الزام لگایا گیا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ وہ ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اور بہت محنتی ہیں۔وزیراعظم سےمیرا اس بات پر اتفاق ہوا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس کسی وزیراعلی ، وزیر یا مشیر سے متعلق کوئی کرپشن ، بدعنوانی سے متعلق کچھ بھی ثبوت ہے تو اس میڈیا پر دکھائیں اگلے دن وہ عہدے پر نہیں ہو گا ۔ اور ایسا نہ کروں تو میرا گریبان پکڑ لینا لیکن اگر ایسا کچھ بھی نہ ہوا تو آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ آپ وزرا کو سپورٹ کریں ۔