اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ میں بیٹے کے ساتھ صفائی کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے مطابق پاکستان میں نئے قائم مقام جرمن سفیر ڈاکٹر جینز یوکش اپنے بیٹے کے ہمراہ
آبپارہ مارکیٹ کی صفائی کرتے ہوئے پائے گئے۔جرمن سفارت خانے کے فیس بک صفحے کے مطابق آبپارہ مارکیٹ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمن سفیر نے بھی حصہ لیا۔مہم میں مقامی نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور کچرے کو نہ صرف اکٹھا کیا بلکہ انہیں ری سائیکلنگ کے لیے علیحدہ بھی کیا۔