جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری نہ کوئی سیاسی عہدہ لیکن پھر بھی جہانگیر ترین کی پی ایم ہائوس پر بادشاہت،غیر رسمی ڈپٹی وزیر اعظم بن گئے کس مخفی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے عمران خان کے غیر رسمی نائب کا اہم کردار سنبھال لیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق جہانگیر ترین کا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آنا جانا معمول بن چکا ۔ نہ صرف وہ وزیراعظم کو معیشت اور اصلاحات جیسے بڑے معاملات پر مشورے دینے والی اور پس منظر میں کام کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

بلکہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب ارشاد کی زیر قیادت ہونے والے اجلاسوں میں بھی شریک چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں۔ وزیراعظم کی اصلاحات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم اور ارباب شہزاد کی زیر قیادت ہونے والے اجلاس میں جہانگیر ترین کی شرکت اس قدر زیادہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جہانگیر ترین کیلئے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کو لوگوں کو دکھانے کیلئے رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ماہرین کی مخفی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جو غیر رسمی طور پر معاشی امور پر وزیراعظم کے تھنک ٹینک کے طور پر کام کر رہی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نظر نہ آنے والی ٹیم میں دیگر افراد کے ساتھ تین بینکار اور شبر زیدی شامل ہیں جنہیں اب چیئرمین ایف بی آر کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔صحافیوں کے ساتھ وزیراعظم کی گزشتہ روز ہونے والی بات چیت میں بھی جہانگیر ترین نمایاں تھے۔ اگرچہ وزیراعظم کا صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال بلدیاتی حکومتوں کے موضوع پر ہوا لیکن وزیراعظم کی دونوں جانب بیٹھے افراد میں پنجاب اور کے پی کے وزیر اعلیٰ، ان کے متعلقہ وزراء اور جہانگیر ترین شامل تھے۔ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں رد و بدل کے دوران اسد عمر کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے سے چند روز قبل جہانگیر ترین نے ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور فیصلہ کے عدم صلاحیت پر ڈھکے چھپے انداز میں اسد عمر پر تنقید کی تھی۔

جہانگیر ترین کے بیان سے پی ٹی آئی کے اندر اور باہر کے لوگ حیران ہوئے تھے۔ آزاد امیدواروں کو حکمران جماعت میں شامل کرانے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے قیام میں اگرچہ جہانگیر ترین نے فعال کردار ادا کیا تھا لیکن وہ ماضی میں کبھی کبھار ہی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے۔ کئی ماہ قبل جب میڈیا نے یہ خبر جاری کی کہ نا اہل سابق رکن اسمبلی جہانگیر ترین نے سینئر سرکاری عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کی تو اس پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

13ستمبر کو یہ خبر آئی تھی کہ جہانگیر ترین نے لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس گروپ کو حکومت کے ابتدائی 100؍ روزہ ایجنڈا کے دوران لائیو اسٹاک سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اس ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس اکتوبر میں ہوگا۔ بعد میں جب جہانگیر ترین کو کابینہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے کر وزیراعظم کو زراعت کے معاملے پر بریفنگ کیلئے بلایا گیا تو حکومت کو اس پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیکن اب ذرائع کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں اور اکثر ارباب شہزاد کے بلائے گئے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جہانگیر ترین کے پاس کوئی سرکاری عہدہ ہے اور نہ ہی وہ نائب وزیراعظم ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین زرعی فارمنگ اور مویشیوں کے امور کے ماہر ہیں اور اسی لیے وہ ان موضوعات پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سیاسی جلسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…