بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پا ک بھارت ورلڈ کپ میچ کے تمام ٹکٹس کتنے گھنٹوں میں فروخت ہوئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی، لندن(آن لائن)کرکٹ کے میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے شیڈول میگا ایونٹ کے لئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں 16 جون کو شیڈول میچ کھیلا جائے گا، جس کے تمام ٹکٹس صرف 48گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ شائقین روایتی حریف پاک بھارت کے میچ کو فائنل سے بھی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ یہ میچ دیکھنے کے خواہشمندوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اسٹیڈیم میں صرف 26 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ, 2019 30مئی سے 14جون تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔10ملکی ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے مختلف میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گیجبکہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر48 میچ کھیلے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میچز میں زیادہ توجہ کا مرکز ہمیشہ کی طرح پاکستان اور بھارت کا 16 جون کو کھیلا جانے والا مقابلہ بنے گا۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی تو روایتی حریفوں میں مقابلے کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔پاکستان کا اس کے بعد 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…