اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ موجودہ معاشی ٹیم اچھی ہے،ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ اپنی شرائط پر جانا چاہئے۔نجی ٹیٰ وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاہے کہ گورنر سٹیٹ بینک رضاباقر ایک شریف آدمی ہیں جبکہ نامزد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پاکستان میں ایک قابل احترام نام ہے اور ان کا ٹیکسیشن میں ایک تجربہ ہے،
اس وقت جو معاشی ٹیم لگائی گئی ہے یہ ایک اچھی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خسارے کا بہت بڑا ایشو ہے ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ اپنی شرائط پر جانا چاہئے، ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا اور اس کے لئے صنعت کوترقی دینا ہوگی،ہم نے زیادہ بوجھ صنعتکاروں پر ڈالا ہوا ہے اس کودیکھنا ہو گا ہمیں اپنے ماحول کے مطابق اپناایک ہوم گراونڈ پروگرام ترتیب دینا چاہئے۔