اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عید اور رمضان کا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ رخرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔فواد چوہدری پھر میدان میں آگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہناہے کہ پوری دنیا میں ایسے معاملات رضاکارانہ طور پر ہوتے ہیں جبکہ میں نے رائے دی تھی کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ، عید اور رمضان کے چاند پر 40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ، کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ
نہیں ہونا چاہیے ،رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضا کارانہ دیکھ لیا کریں ، چاند دیکھنے کیلئے بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے جبکہ علماءکرام بھی میری تجویز کی حمایت کر رہے ہیں ، چاند دیکھنے کیلئے سائنسی تکنیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے ، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے تو غیر ضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمن کے درمیان گزشتہ رات سے لفظی جنگ چھڑی ہوئی ہے اور اب یہ معاملہ تھمتاہوا دکھائی نہیں دے رہا۔