اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے عمران خان ذہنی دباؤکا شکار اور بہت پریشان ہیں اور اس پریشانی میں وزیر اعظم نے صبح کی واک بھی چھوڑ دی ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں بہت پریشان ہیں ”ملک کے جیسے حالات تھے اس میں وہ گذشتہ دنوں سٹریس کا شکار تھے، ان کی پریشانی اتنی بڑھ گئی ہے کہ انہوں نے صبح کی واک
کرنا چھوڑ دی ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ”میں نے وزیر اعظم کو بارہا کہا ہے کہ ورزش آپ کی دماغی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے، آپ خود کو ایکٹو رکھیں۔“ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اِن سے کہا کہ ”ڈاکٹر صاحب ہم چیزوں کو جیسے دیکھتے تھے، یہ ویسی نہیں ہیں، ہمارا تین ماہ کا پلان فیل ہو گیا،اب صورتحال یہ ہے کہ ملکی حالات بھی آج تک ٹھیک نہیں ہو پا رہے اور نہ پالیسی پر کہیں کوئی عملدرآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔