اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

کبھی پیچھے مڑ کرنہیں دیکھتا،ماضی سیکھنے کیلئے ہوتا ہے،پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں، کوئی لندن بھاگ گیا اور کوئی بھاگنا چاہتا ہے‘ وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں، کوئی لندن بھاگ گیا اور کوئی بھاگنا چاہتا ہے،جو اپنی قوم و ملک کیلئے کچھ کرے گا قوم اس کو یاد رکھے گی، میری زندگی کا اصول ہے کہ میں کبھی پیچھے مڑ کرنہیں دیکھتا،ماضی سیکھنے کیلئے ہوتا ہے،دنیا کی تاریخ امیر کو نہیں قوم کی خدمت کرنے والوں کو یادرکھتی ہے،گلاب دیوی ہسپتال، گنگا رام ہسپتال بنانے والوں کو قوم یا درکھے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایچی سن کالج میں الیکٹرانک کرکٹ سکور بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وز اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سمیت صوبائی وزراء،طلبہ اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہمجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں سے پڑھا ہوں،آپ خوش قسمت ہیں جنہیں بہترین کرکٹ گراؤنڈز ملے، اچھی تعلیم کی سہولیات دستیاب ہیں،ایچی سن کالج میں کھیلنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات مل رہی ہیں لیکن ان سب کے باوجود وہ گلی محلوں میں کھیلنے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ان میں کھیلنے کا جو جذبہ وجنون ہوتا ہے وہ کسی اور میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پیسہ آپ پر خرچ ہو رہاہے اس لئے آپ پر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے، آپ نے بڑا وژن رکھنا ہے، آپ نے سوچنا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کیلئے کیا کرنا ہے، آپ نے بڑا بننا ہے، وہ بڑا جو اپنے ملک اور قوم کے بارے میں سوچے جو اپنی قوم کیلئے کچھ کرنے کا عزم رکھے اورقوم اس کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ امیر کو نہیں قوم کی خدمت کرنے والوں کو یادرکھتی ہے،عظیم لو گ پیسہ کمانے سے نہیں عظیم ذمہ داری نبھانے سے بنتے ہیں،قائد اعظم کو رہتی دینا تک ان کی بہترین سوچ اور خدمات کی بدولت یاد رکھا جائے گا، وہ سب سے بڑے اور عظیم لوگ ہیں،انہوں نے 40سال جدوجہد کی، پھرجا کے پاکستان بنا اس لئے تولوگ انکو یاد کرتے ہیں۔

قائد اعظمؒ مہلک بیماری میں مبتلا تھے تاہم انہوں نے اپنی اس بیماری کا کسی کو نہیں بتایا وہ کہتے تھے کہ اگر کسی کوبیماری کا پتہ چلا تو جدوجہدمتاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قوم و ملک کیلئے کچھ کرنے والوں کو لوگ یاد رکھتے ہیں، گلاب دیوی ہسپتال، گنگا رام ہسپتال بنانے والوں کو قوم یا درکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں،کوئی لندن بھاگ گیا اور کوئی بھاگنا چاہتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے جیتنے والا نہیں، برے وقت میں آپ کے ساتھ کون کھڑا ہوتا ایسے وقت میں بہترین فیصلہ کرنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور آپ کو وہ مواقع دئیے ہیں جو دیگر کسی مخلوق کو نہیں دئیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…