جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ترقی پذیرممالک کوترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے،غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا،وزیر خارجہ

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تجارت، سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ترقی پذیرممالک کوترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے،غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، خطے میں ترقی سے روزگارمیں اضافہ اورترسیلات بڑھیں گی،بھارت کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے

ذمہ دارانہ کردار ادا کیا،پاکستان افغان امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے،عالمی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کا حصہ بڑھانا اور بیرونی سرمایہ کاری کو لانا اقتصادی ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔ جمعہ کو سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری، کاروباری مواقع کو آسان بنا رہے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، خطے میں ترقی سے روزگارمیں اضافہ اورترسیلات بڑھیں گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسان شرائط پرجدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ ممکن بنایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ سیاحت کا شعبہ معیشت کی بہتری میں اہم کردارادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کوترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے، تجارت، سرمایہ کاری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب، ایران اور دیگر ملکوں کیساتھ مل کر معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین کے ساتھ مل کر صنعتی شعبے کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کا مقصد پاکستانی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغان امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔وزیو خارجہ نے کہاکہ حکومت نے پہلی بار اقتصادی ڈپلومیسی شروع کی جس کے 10 نکات ہیں اور بیرونی سرمایہ کاری کو لانا اقتصادی ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کا حصہ بڑھانا اور بیرونی سرمایہ کاری کو لانا اقتصادی ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ دوست ممالک نے ادھار پر تیل دینے کی سہولت دی۔

قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرے گا اور جاپان تکنیکی تربیت فراہم کریگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سائنس ڈپلومیسی بھی چلائی جا رہی ہے، بڑے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور پاکستان اس وقت سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…