ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے آرمی چیف اور ثاقب نثار کیساتھ ملکر مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین واپڈا سمیت دیگر نے شرکت کی۔پشاور سے 37 کلو میٹر شمال کی جانب ضلع مہمند میں واقع مہمند ڈیم میں مجموعی طور پر 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جس کی کل تعمیری

لاگت 291 ارب روپے ہے۔ڈیم کی اونچائی 213 میٹر یعنی 698.82 فٹ بلند ہوگی جس میں تقریباً 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ 16 ہزار 667 ایکڑ بنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی۔ڈیم کی تعمیر سے ضلع چار سدہ اور نوشہرہ کے زیادہ تر علاقے موسمی سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے۔ مہمند ڈیم کا منصوبہ 2024 تک تیار ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر ڈیم فنڈ قائم کیا گیا تھا جس میں اب تک اربوں روپے جمع ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…