اسلام آباد(این این آئی)تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے کے معاملہ پر 5روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بڑی کٹوتی کر دی گئی ۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کر دیا،ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد مقرر کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے
مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد مقرر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کر دی گئی ،سیلز ٹیکس کے نئے ریٹس 5 مئی تک نافذ العمل ہوں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ای سی سی کا اجلاس کل جمعرات کو ہو گاجس کی صدارت حفیظ شیخ کرینگے ۔